جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ایس کے افضل الدین نے مودی
حکومت کی جانب سے کسی پلاننگ کے بغیر پانچ سو روپئے اور ایک ہزار روپئے کی
کرنسی نوٹوں کی منسوخی کو مخالف عوام اور مخالف ملک اقدام قرار دیا اور کہا
کہ یہ بات قوم کے مفاد میں ہے کہ اس فیصلہ کو جتنا جلد
ہوسکے واپس لے لیا
جائے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے صرف اور صرف غریب عوام متاثر ہوئے ہیں اور یہ بی جے پی کی ناقص حکمرانی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔وزیر اعظم مودی نے اچانک یہ اعلان اس انداز میں کیا ہے جیسے کہ کسی ملک پر
دشمن کا قبضہ ہوجائے اوروہ اس ملک کی کرنسی کو یک لخت منسوخ کردے۔